ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : رات کے وقت مختلف مقامات پر سڑک سے گزرنے والوں پر انڈے پھینکنے والا نوجوان گرفتار - 2 ملزم فرار ہونے میں کامیاب

بھٹکل : رات کے وقت مختلف مقامات پر سڑک سے گزرنے والوں پر انڈے پھینکنے والا نوجوان گرفتار - 2 ملزم فرار ہونے میں کامیاب

Sat, 09 Apr 2022 12:11:35    S.O. News Service

بھٹکل ،9 ؍ اپریل (ایس او نیوز) رات کے وقت موٹر بائک پر سوار ہو کر مٹر گشتی کرنے اور سڑک سے گزرنے والوں پر شرارتاً انڈے اور پتھر پھینکنے کے الزام میں عوام نے ایک نوجوان کو دھر دبوچ کر پیٹنے کے بعد پولیس کے حوالہ کیا جبکہ 2 ملزمین کے فرار ہونے کی بات کہی جارہی ہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ کل جمعہ کی شب میں ہیبلے ، پورورگا اور ہنومان نگر کے علاقہ میں نوجوان بائک سواروں کی طرف سے انڈے اور پتھر پھینکنے کے واقعات پیش آئے ۔ ہنومان نگر کے رکشہ ڈرائیور کرشنا ماستپّا نائک کا الزام ہے کہ بائک سواروں نے اس پر پتھر پھینکا جس سے اس کے سر پر چوٹ آئی ہے ۔  اسی طرح  پورورگا میں سڑک سے گزرنے والے شخص پر انڈے پھینکے گئے جس کے بعد اس کے بھائی نے ان لوگوں کا پیچھا کیا اور ان میں سے ایک نوجوان کو راگھویندرا مٹھ کے قریب پکڑ لیا ۔ جس کے بعد اسے پولیس کے حوالہ کیا گیا ۔ الزام یہ بھی لگایا جارہا ہے کہ جب راگھویندرا مٹھ کے پاس ملزم نوجوان سے پولیس پوچھ تاچھ کر رہی تھی اس وقت کچھ دوسرے لوگ اس کی بائک کی دونوں نمبر پلیٹس اتار کر وہاں سے نکل گئے ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے علاوہ موٹر بائک اپنی تحویل میں لے لی ۔
    
اس واقعہ کی خبر عام ہوتے ہی سیکڑوں افراد ٹاون پولیس اسٹیشن کے پاس جمع ہوگئے ۔ احتیاطی قدم کے طور پر پولیس نےہلکی لاٹھی چارج کرکے ہجوم کو منتشر کیا  اور شہر میں حفاظتی بندوبست سخت کردیا ۔


Share: